لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمائوں عثمان تنویر بٹ اور ملک محمود الحسن نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر احسن اقبال کی قیادت میں پاکستانی وفد کے عوامی جمہوریہ چین کے کامیاب دورے کو پاکستان کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہک اس کامیاب دورہ کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈران بھی پاکستان کی خوشحالی کی منزل کو پیش نظر رکھیں اور انتشار پھیلانے سے اجتناب کریں۔