”اپنے لوگوں میں رہنا اچھا لگتا ہے“سردارعبدالقیوم نے وصیت میں غازی آباد میں تدفین کی تلقین کی

Jul 11, 2015

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی آج ہفتہ 11 جولائی کو 11 بجے آبائی گا¶ں غازی آباد (دھیرکوٹ) آزاد کشمیر میں دوبارہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ ان کی تدفین آبائی قبرستان کی بجائے غازی آباد بازار کے قریب دھیرکوٹ باغ شاہراہ کے کنارے کی جائے گی۔ اس جگہ کی نشاندہی 1947ءکے مجاہد اول نے اپنے ساتھی سردار عبدالرزاق سے کی تھی اور وصیت کی تھی کہ جہاد کشمیر میں شہادت پانے کی صورت میں مجھے اس جگہ دفن کیا جائے۔ سردار قیوم نے گزشتہ ماہ ہسپتال میں اس وصیت کا اعادہ کیا تو ان کے انتقال کی افواہ پھیل گئی تھی۔ سردار قیوم نے کچھ عرصہ قبل اپنے ایک ساتھی کے استفسار پر بھی غازی آباد میں تدفین کا ذکر کیا اور کہا تھا ”اپنے لوگوں میں رہنا اچھا ہوتا ہے“۔
اپنے لوگ

مزیدخبریں