نئی دہلی (آئی اےن پی)بھارتی ہندو انتہا پسند تنظےم شےو سےنا نے وزےراعظم نرےندر مودی کو پاکستانی ہم منصب نوازشرےف سے ملاقات کرنے پر شدےد تنقےد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کو پاکستانی وزےراعظم کے ساتھ ہاتھ ملانے سے قبل سوچنا چاہےے کہ انکے ہاتھ ہمارے فوجےوں کے خون سے تو نہےں رنگے ؟ہمےں امےد ہے کہ مودی پاکستان کو سبق ضرور سکھائےں گئے ،مےانمار آپرےشن کے بعد ہم نے سوچا تھاکہ پاکستان اس سے سبق سےکھے گا لےکن اےسا نہےں ہوا لےکن جلد اےسا ہوگا۔ بھارتی مےڈےا کے مطابق صحافےوں سے گفتگو کرتے ہوئے شےو سےنا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے اوفا مےں وزےراعظم نرےندر مودی کی پاکستانی ہم منصب نوازشرےف کے ساتھ ملاقات پر شدےد تنقےد کرتے ہوئے اسے افسوس ناک قرار دےا ہے ۔انہوں نے کہا مےں کےا کہہ سکتا ہوں اس سے قبل سابقہ حکومتےں جو کرتی رہےں وہی پھر سے ہورہا ہے ۔دوسری جانب بھارتی دفاعی ماہرےن نے پاکستان بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کو خوش آئندہ قرار دےا ہے تاہم انکا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمےان ابھی تک اعتماد کی کمی کو دور کرنے کے حوالے سے کوئی اشارہ نہےں ملا۔
شیوسینا
شیوسینا کی وزرائے اعظم ملاقات پر تنقید امید ہے، مودی پاکستان کو ضرور سبق سکھائیں گے: ادھو ٹھاکرے کی درفطنی
Jul 11, 2015