عشرہِ نجات

Jul 11, 2015

ڈاک ایڈیٹر

دوزخ سے یہ نجات کا عشرہ ہے دوستو
موقع ملا ہے آخرت اپنی سنوار لو
راضی خدا کع کرنا ہے رو رو کے کر دعا
سب کو وہ دے رہا ہے تُو ہاتھ تو پھیلا
اللہ سے مانگنے کی کچھ جستجو تو ہو
موقع ملا ہے آخرت اپنی سنوار لو
عشرہ ہے جسکی نعمتیں کیسے کریں بیاں
یہ وقت ہے کہ ہر قدم ملتی ہیں نیکیاں
جاگو تو سہی راتوں کو ذکرِ خُدا کرو
موقع ملا ہے آخرت اپنی سنوار لو
شبِ قدر کو ڈھونڈ لو ہے بہتریں رات
موقع ملا ہے آخرت اپنی سنوار لو
پھر زندگی میں کیا پتہ یہ رات ہو نا ہو
موقع ملا ہے آخرت اپنی سنوار لو
(چودھری عبدالخالق)

مزیدخبریں