نعت … (حیات ملکا)

Jul 11, 2015

ڈاک ایڈیٹر

اے شاہ مدینہ میں تیرا گدا ہوں
مدد کے لئے تیرے در پر گراہوں
عجب سا سماں ہے جو دامن پھیلائے
محمدؐ کے روضے پہ محو دعا ہوں
فقط ایک نظر عنایت کی خاطر
لاکھوں کروڑوں میں میں بھی کھڑا ہوں
آقاؐ کرم کی ردا میں چھپا لو
زمانے کی نظروں میں میں آگیا ہوں
اپنے کرم کی عنایت سے بھر دے
لیئے جام خالی میں کب سے کھڑا ہوں
نبیؐ جی کی شفقت کے سایے میں ملکا
کنارے کنارے میں چلتا گیا ہوں

مزیدخبریں