اسلام آباد (نیٹ نیوز/ بی بی سی) وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے میں ملاقات کرنے میں تقریباً 14 ماہ لگائے۔ اوفا میں دونوں رہنما¶ں کی ملاقات کے بعد تعلقات میں بہتری کی امیدیں ایک بار پھر پیدا ہوئی ہیں۔ ماضی میں ایسے کئی مواقع آئے جب دونوں ہمسایوں نے اپنے رشتوں کو مضبوط کرنے کے عہد کئے لیکن یہ کبھی وفا نہیں ہو سکے۔ ان میں پہلے کشمیر کے تنازعے کی وجہ سے معاملات خراب ہونے کا تاثر ملتا تھا پھر بات دہشت گردی کے مسئلے پر آ کر رک جاتی رہی ہے۔
بی بی سی