ایڈن برگ (سپورٹس ڈیسک )ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راﺅنڈ میں کینیا نے کینیڈا کو 7وکٹوں ‘آئرلینڈ نے نمیبیا کو 7وکٹوں سے شکست دیدی ۔ کینیڈا نے 5وکٹوں پر 143رنز بنائے ۔کینیا نے ہدف 3وکٹوں پر پورا کر لیا۔نمیبیا نے 8وکٹوں پر 124رنز بنائے ۔ آئرلینڈنے ہدف 3وکٹوںپر پورا کرلیا۔ افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو 8وکٹوں سے ہرادیا ۔ متحدہ عرب امارات نے 6وکٹوں پر 164رنز بنائے ۔ افغانستان نے ہدف2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔محمد شہزاد نے 37گیندوں پر 74رنز بنائے ۔