لندن (سپورٹس ڈیسک) سربیا کے نوواک ڈجکووچ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ۔ سربین سٹا ر نے فرانس کے رچرڈ گیسکوئٹ کو سات چھ‘چھ چار ‘چھ چار سے شکست دی۔ سوئٹزر لینڈ کے روجر فیڈرر نے برطانیہ کے اینڈی مرے کو سات پانچ‘سات پانچ اور چھ چار سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی ۔ ثانیہ مرزا ویمنز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ سیمی فائنل میں ثانیہ اور ہنگز نے امریکی جوڑی کو شکست دی۔
ومبلڈن اوپن : نوواک ڈجکووچ روجر فیڈرر فائنل میں پہنچ گئے
Jul 11, 2015