قومی ٹیم کو کامیابی کیلئے پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترنا ہو گا : سابق کرکٹرز

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹرز عامر سہیل ‘شفقت ملک ‘سلمان بٹ ‘علی نقوی ‘اکرم رضا اور ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کو جیت کیلئے پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔ یاسر شاہ ٹرمپ کارڈ ثابت ہو سکتے ہیں۔ جو ٹیم فیلڈنگ اچھی کر گئی کامیابی اسی کا مقدر بنے گی۔ لنکا کےخلاف کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو محنت کرنا ہوگی۔ ایم عرفان جیت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔سری لنکن ٹیم کوئی آسان حریف نہیں ہوگی ۔سابق ٹیسٹ کرکٹر شفقت ملک کا کہنا تھا کہ سری لنکا ہوم گراونڈ میں فیورٹ ہوگی پاکستان ٹیم کو جیت کے لیے کھیل کے تینوں شعبوں میں محنت کرنا ہوگی۔ ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اتنی تجربہ کار نہیں ہے تاہم اس کے باوجود بھی وہ سری لنکا کو اس کے ہوم گراونڈ پر شکست دی جا سکتی ہے۔ یاسر شاہ جنہوں نے ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں ون ڈے سیریز میں بھی وہ پاکستانی ٹیم کے لیے ٹرمپ کارڈ ثابت ہوسکتے ہیں۔اعزاز چیمہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ ایک سال سے وہاب ریاض کی جو کارکردگی رہی ہے ان کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جائے گا۔ ایم عرفان ٹیم میں شامل ضرور ہوئے ہیں کیا ان کی فٹنس اس قابل ہے کہ وہ تمام میچز میں ٹیم کی نمائندگی کر سکیں۔

ای پیپر دی نیشن