پاکستان فٹبال فیڈریشن نے کرائے کے گھر میں دفتر کھول لیا‘کھیل کی سرگرمیاں جاری

Jul 11, 2015

لاہور (سپورٹس رپورٹر) حکومت ایما پر فیفا فٹبال ہا¶س پر قبضہ کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن نے شادمان میں کرائے کے گھر میں دفتر شروع کرکے کھیل کی سرگرمیاں جاری کر دی ہیں۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر مخدوم فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ بلڈنگوں پر قبضوں سے کسی کھیل پر قبضہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا اور اے ایف سی کے ساتھ الحاق رکھتے ہیں جنہوں نے حال ہی میں فٹبال فیڈریشن کے ہونے والے انتخابات کو جائز قرار دیتے ہوئے مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چنڈہ غنڈہ عناصر نے اسلحے کے زور پر لاہور میں واقعہ فیفا فٹبال ہا¶س پر قبضہ کیا ہے جس سے کھیل کا بری طرح نقصان ہوا ہے۔ کرکٹ، ہاکی کے بعد فٹبال پر بھی حکومتی تسلط جمانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حکومت اگر ہاکی کو سپورٹ کرتی تو شاید قومی کھیل کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ پاکستان فٹبال جو تیزی سے ترقی کر رہا تھا اس کو پہنچنے والے نقصان کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ فٹبال ہا¶س پر قابضین نے کروڑوں روپے مالیت کا کھیلوں کا سامان گوداموں سے نکال کر اپنے گھروں میں شفٹ کر لیا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں کہ یہ تمام سامان کھلاڑیوں اور نوجوانوں کیلئے تھا۔

مزیدخبریں