الحمرا میں کیلی گرافی کی نمائش، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں : رانا ارشد

Jul 11, 2015

لاہور (کلچرل رپورٹر) پنجاب آرٹس کونسل نے الحمرا آرٹ گیلری میں سالانہ کیلی گرافی کی نمائش کا اہتمام کیا جس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات وثقافت نجاب رانا محمد ارشد تھے۔ دیگر شرکاءمیں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل چودھری محمد آصف پرویز، ڈپٹی ڈائریکٹر عمران یونس شامل تھے۔ رانا محمد ارشد نے نمائش میں رکھے گئے فن پارے دیکھے اور ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ اس طرح کی نمائشیں منعقد ہونی چاہئیں تاکہ فن کاروں کو اپنے فن کے اظہار کا موقع ملے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان کے آرٹ اور ثقافت کو فروغ دینے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ اس نمائش میں 70 کیلی گرافرز کے تیارکردہ 115فن پارے رکھے گئے ہیں جن میں پروفیسر عارف خان، منور محی الدین، فضہ ظہیر الاسلام، صائمہ اشفاق، شاہدی، ریحان منور، منور اسلام، عمران سلطان شامل ہیں۔

مزیدخبریں