لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان کا قیام ایک معجزہ تھاہمیں یوم آزادی 27رمضان المبارک کو منانا چاہیے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ انگریز حکمران اور ہندو اکثریت دونوں قیام پاکستان کے مخالف تھے لیکن اللہ تعالیٰ نے مسلمانانِ ہند کی جدوجہد کو شرف قبولیت بخشا اور پاکستان ستائیس رمضان کی مبارک رات میں قائم ہو گیا۔ قیام پاکستان کے بعد ہم اللہ سے کیے گئے وعدہ سے منحرف ہو گئے اور پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہ کی۔