محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ،بلوچستان سمیت خیبر پی کے میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے

Jul 11, 2015 | 14:41

موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، کشمیر، خیبر پی کے میں اکثر مقامات پرجبکہ بلوچستان اور بالائی سندھ کے کچھ مقامات پر کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے،ملک کے بیشتر علاقوں میں ہونے والی مون سون بارشوں نے گرمی کا زور توڑ دیا محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹےکے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس دوران کشمیر، ہزارہ، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں اکثر مقامات پر جبکہ سبی، ژوب، قلات، نصیرآباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت موہنجوداڑو، روہڑی اور سبی میں45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دالبندین، شہید بینطرآباد44، اور رحیم یار خان میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں