ود ہولڈنگ ٹیکس اور بجلی کے بحران کےباعث گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی رہی

Jul 11, 2015 | 17:55

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتےکے دوران مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ہنڈرڈ انڈیکس تین سو چوالیس پوائنٹس کمی کے ساتھ پینتیس ہزار ایک سو بارہ کی سطح پربند ہوا۔یومیہ سرمایہ کاری حجم میں ایک اعشاریہ تین فیصد کمی ہوئی۔سرمایہ کاری کی یومیہ اوسط سات ارب ستاون کروڑ پچاس لاکھ روپے رہی۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے مقابلے میں حصص کی یومیہ خرید وفروخت میں چھے اعشاریہ دو فیصد کمی ہوئی۔ حصص کی یومیہ خرید وفروخت سینتیس کروڑ اکاسی لاکھ پچاس ہزاررہی۔کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران کے الیکٹرک، ٹی آر جی، پاکستان انٹر نیشنل بلک ٹرمنل،بیکو پیٹرولیم ،بینک آف پنجاب،جہانگیر صدیقی کمپنی اوراینگرووالیوم لیڈر رہے۔دنیا بھر کی اسٹاک ایکسچینجز میں کاروباری ہفتے کےدوران مندی کا رجحان رہا۔کاروباری ہفتےکےدوران روپےکی قدرمستحکم رہی۔انٹر بینک میں ڈالرایک سو ایک روپے ستر پیسےپربند ہوا۔

مزیدخبریں