والد نے بلاتفریق دکھی لوگوں کی خدمت کی‘ انکا مشن آگے بڑھاﺅں گا: فیصل ایدھی

کراچی( اے این این ) معروف سماجی شخصیت عبدالستا ر ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ والد صاحب نے پوری زندگی دکھی انسانیت کیلئے وقف کی وہ جاتے جاتے بھی دوسروں کی دنیا روشن کر گئے ¾ والد نے کہا تھا کہ ان کا جسم بھی میڈیکل کالج کو دے دینا تاکہ بچے سیکھ سکیں، ایسا نہ کر نے پر والد صاحب سے معذرت چاہتا ہوں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایدھی صاحب دکھی انسانیت کے پیکر تھے، انہوں نے پوری زندگی سادگی میں گذار دی ۔ اپنے لیے کچھ نہیں کیا ، صرف فکر تھی تو دوسروں کی وہ جاتے جاتے بھی دوسروں کی دنیا روشن کر گئے ۔ فیصل ایدھی نے کہا کہ والد صاحب نے اس کاروان کو آگے لے جانے کی ہدایت کی، ان کے مشن کو جاری رکھوں گا۔ ایدھی صاحب نے بلاتفریق دکھی اور نادار لوگوں کی خدمت کی ، انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ یہ کون سے مذہب کا ہے، کون سی نسل کا ہے بس سب کے غموں کا بوجھ اٹھاتے رہے اور پوری زندگی اسی میں گذار دی ۔

ای پیپر دی نیشن