کراچی (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگاران) فخر پاکستان عبدالستار ایدھی کے سوئم میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، عبدالستار ایدھی کی روح کو ایصال ثواب پیش کرنے کے لئے کراچی کی میمن مسجد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی رہنماو¿ں اور سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عبدالستار ایدھی کے سوئم کے موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور قرآن خوانی میں شریک ہونے والوں کو جامع تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ عبدالستار ایدھی کے سوئم میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور سندھ وقار مہدی، پیپلزپارٹی کے رہنماءسینیٹر سعید غنی، راشد ربانی‘ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار، ڈاکٹر ارشد وہرا، سفیان یوسف ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعارف علوی، حلیم عادل شیخ، پاک سر زمین پارٹی کے ڈاکٹر صغیر احمد، وسیم آفتاب ، محمد دلاور، افتخار عالم، جمعیت علماءپاکستان کے قاضی احمد نورانی، شیعہ علماءکونسل کے علامہ جعفر سبحانی، نظام مصطفیٰ پارٹی کے حاجی حنیف طیب، ڈاکٹر ادیب رضوی ، سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی ، سہیل عابدی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اہم رہنماو¿ں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دوسری جانب خواتین کے لئے میٹھادر ایدھی سینٹر میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں خواتین کی بڑی تعداد سمیت ایدھی ہوم کی بچیوں نے بھی اپنے مسیحا کی روح کو ایصال ثواب پیش کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی انتطامات کے تحت بولٹن مارکیٹ سے ٹاور تک شاہراہ کو صبح8بجے سے دوپہر 12 بجے تک بند کردیا گیا تھا۔صدر مملکت پاکستان ممنون حسین کی اہلیہ بیگم محمودہ ممنون حسین نے اتوار کو ایدھی ہیڈ آفس میٹھادر کادورہ کیا،انہوں نے عبدالستار ایدھی کے اہلخانہ سے ایدھی صاحب کے انتقال پر دلی تعزیت کی اور ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی،انہوں نے عبدالستار ایدھی کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماءاور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کے حوالے سے پاکستان کی پہچان ہے،مخیر حضرات اور قوم کو چاہئیے کہ وہ ایدھی صاحب کی خدمات جاری رکھنے کے لئے ایدھی فاو¿نڈیشن کا ساتھ دیں۔ وہ اتوار کو ایدھی ہیڈ آفس میٹھادر میں فیصل ایدھی سے ان کے والد عبدالستار ایدھی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اسلام آباد‘ کوئٹہ‘ لاہور‘ سیالکوٹ سمیت کئی شہروں میں عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں بھی روشن کی گئیں۔ وزیراعظم نوازشریف کا عبدالستار ایدھی کے انتقال پر تعزیت کیلئے آئندہ چند روز میں کراچی جانے کا امکان ہے۔ بھلوال میں بھی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی۔ فیصل آباد میں نمائندہ خصوصی کے مطابق جماعت اسلامی کے زیراہتمام عبدالستار ایدھی مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ بیرون چوک چنیوٹ بازار ادا کی گئی۔نماز جنازہ قائم مقام ضلعی امیر رائے اکرم کھرل نے پڑھائی،نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے مقامی راہنماﺅں انجینئر عظیم رندھاوا،محبوب الزماں بٹ،غلام عباس خان سمیت جماعت اسلامی کے کارکنوں اورعام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیالکوٹ میں بھی ان کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی۔ وہاڑی سے نامہ نگار کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث وہاڑی اور سول سوسائٹی کے زیراہتمام عبدالستار ایدھی کی ٹی ایم اے بلدیہ کے سبزہ زار میں غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مولانا عبداللہ طیب نے پڑھائی۔ تحریک انصاف فیصل آباد اور سول سوسا ئٹی کے زیر اہتمام ڈی گراﺅنڈ میں عبدالستار ایدھی کی یاد میںشمعیں روشن کی گئیں اور ان کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی ہوئی۔ تقریب میں مقامی قائدین سلیم جہانگیر چٹھہ، عمر فاروق کا ہلوں، رانا سفیان ارشد، منور منج، سا جد حسین ، جا رج کلیمنٹ، ندیم بابر، حمیرا عالم اور سول سوسائٹی کی طر ف سے فرحان جارج ،طا ہر اقبال، خالد انصاری ، پیٹر جیکب سمیت دیگر نے شر کت کی۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سول سوسائٹی کی جانب سے عبدالستار ایدھی کی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر روک دی گئی۔ شیخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق شیخوپورہ سے ہمارے نامہ نگار خصوصی کے مطابق شیخوپورہ کے زیراہتمام بابائے خدمت مولانا عبدالستار ایدھی مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ یادگار پارک میں ادا کی گئی جس میں مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ، تحریک انصاف کے رہنماﺅں کنور عمران سعید خان ایڈووکیٹ ، میاں شفیق اشرفی، شیخ زین ندیم، محمدسعید ورک، چوہدری مشتاق ورک ، ابوبکر مشتاق ورک، انیس ریاست ورک ، ڈاکٹر سلیم چوہدری، فیض الرسول گجر، معراج خالد گجر، حافظ مدثر مصطفی ، عبدالمناف خان ، رانا عبدالسمیع خاں، کامران ذوالفقارورک ، سردار امین ڈوگر، رانا احسان سلہریا، چوہدری غلام نبی ورک، ملک حبیب سلطان کھوکھراور کارکنوں کے علاوہ بڑی تعداد یں دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں اور عام شہریوں نے شرکت کی۔ گجرات سے نامہ نگار کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے اسلامک سنٹر گجرات میں قوم کے مسیحا عبدالستار ایدھی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں سیاسی‘ سماجی‘ صحافتی‘ وکلا‘ سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم نہ صرف عبد الستار ایدھی مرحوم کے نام سے کئی یاد گار منسوب کرائیں گے بلکہ ہم پہلے ہی مختلف اضلاع کو ہدایات جاری کر چکے ہیں کہ ایدھی فاﺅنڈیشن کی سرگرمیوں کووسعت دینے اور اسے ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔انہوں نے چھ اضلاع میں ایدھی فاﺅنڈیشن کیلئے مفت زمین کی فراہمی کا اعلان کیا۔یہ بات انہوں نے عبد الستار ایدھی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے کراچی جا کر اُن کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے ، اُن کے اہلخانہ سے تعزیت کرنے اور بعدازاں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہی ۔
ایدھی سوئم