اوٹاوا (این این آئی) کینیڈا میں متعین یوکرائن کے سفیر آندرے شیو چینکو نے کہا ہے کہ ان کا ملک کینیڈا سے اسلحہ سمیت دیگر فوجی سازو سامان خریدے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا اعلان کینیڈا میں متعین یوکرائن کے سفیر آندرے شیو چینکو نے کیا۔ سفیر نے بتایا کہ اس سلسلے میں معاہدہ آئندہ ہفتے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے دورہ یوکرین کے دوران طے پا یا جا سکتا ہے۔ شیو چینکو نے بتایا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں یوکرائن کینیڈا سے اسلحہ خریدے گا جس کے بدلے کینیڈا یوکرائن کی فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد دیگا۔ کینیڈا س سے پیشتر یوکرینی فوج کو طبی سازو سامان، وردیاں، کمبل، فوجی جوتے اور دیگر سامان فراہم کر چکا ہے۔