اسلام کے اصول عام زندگی میں آج بھی اسی طرح قابلِ اطلاق ہیں جس طرح تیرہ سو سال پہلے تھے۔ اسلام اور اس کے نظریات نے ہمیں جمہوریت کا سبق دیا ہے۔ ہر شخص سے انصاف‘ رواداری اور مساوی برتاؤ اسلام کا بنیادی اصول ہے۔ پھر کسی کو ایسی جمہوریت‘ مساوات اور آزادی سے خوف کیوں لاحق ہو جو انصاف‘ رواداری اور مساوی برتاؤ کے بلند ترین معیار پر قائم کی گئی ہو۔ (کراچی بار ایسوسی ایشن۔ 25 جنوری 1948ئ)