گوجر خان (آئی این پی) ڈیموں، ندی نالوں پر نہانے پر پابندی کے وزارتِ داخلہ کے حکم کو ہوا میں اُڑا دینے کے باعث 2 جوان اپنی جان دے بیٹھے، اس وقوعہ میںدیہی آبادی کے قریب بارشی پانی کے ذخیرہ ’’ٹھن‘‘ میں نہاتے ہم عمر دو خالہ زاد بھائی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جاںبحق ہو جانے والا ایک نوجوان ایکس سروس مین کابیٹااور 5بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔