فیصل آباد: پولیس کا چھاپہ‘ جواری نے ساتھیوں سے مل کر تھانیدار کو زخمی کردیا

فیصل آباد ( نمائندہ خصوصی ) ڈی ٹائپ کالونی پولیس کا قمار بازی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ‘اشتہاری نے ساتھیوں کی مدد سے سب انسپکٹر کے دانت توڑ دئیے اور فرار ہوگئے ‘پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ سب انسپکٹر رشید احمد کی سر براہی میں قمار بازی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم ذیشان کی گرفتاری کیلئے علامہ اقبال کالونی میں چھاپہ مارا اس دوران ذیشان سمیت پانچ افراد نے پولیس پارٹی سے مزاحمت کرتے ہوئے ’’مکے‘‘ مار کر سب انسپکٹر رشید احمد کے دانت توڑ دئیے اور ہونٹ پھاڑ دئیے جس سے وہ لہو لہان ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔

ای پیپر دی نیشن