کمالیہ: ویگن کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار2افراد جاں بحق

Jul 11, 2016

کمالیہ (نامہ نگار )چیچہ وطنی روڈ پر ویگن کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار دوافراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ رضوان ،شاہ محمد اور رب نواز کمالیہ سے اپنے گائوں چیچہ وطنی روڈ کی طرف جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار ہائی ایس ویگن کی ٹکر سے سڑک پر گر پڑے جس سے اٹھارہ سالہ رضوان اور اڑتیس سالہ شاہ محمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ رب نواز شدید زخمی ہوگیا ۔

مزیدخبریں