افغانستان میں داعش کا زور ٹوٹ گیا، حملے جاری ہیں: افغان کمانڈر

کابل (رائٹرز) افغانستان میں داعش کیخلاف لڑائی کو لیڈ کرنے والے افغان جنرل نے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش کا ٹھکانہ سڑک رہا ہے تاہم اس کی جانب سے حملے اب بھی جاری ہیں لیفٹیننٹ جنرل محمد وزیری نے کہا یہ بالکل واضح ہے کہ داعش کے ارکان کو فنڈنگ کی جارہی ہے ان کے پاس بڑی رقم ہے۔ یہ رقم انہیں کون دے رہا ہے ؟ محمد وزیری نے کہا وہ رقم کہاں سے حاصل کر رہے ہیں میں نہیں جانتا۔ انہوں نے کہا داعش کے جنگجو افغان فورسز پر حملے کے بعد ان کا اسلحہ اور سامان بھی نہیں لوٹتے۔ رواں سال امریکہ کی جانب سے داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے گئے۔ جس سے داعش کے زیر اثر علاقے چھڑانے میں مدد ملی۔ امریکی جنرل جان نکلس نے کہا لیکن ہمیں داعش پر دبائوں برقرار رکھنا ہوگا لیفٹیننٹ جنرل محمد وزیری نے بتایا کہ سرحدی علاقوں میں داعش کے 2 ہزار تک جنگجو موجود ہیں۔ نکلسن نے کہا پاکستان میں حکومت کیخلاف لڑنے والے گروپوں میں سے کئی گروپوں نے داعش میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

ای پیپر دی نیشن