عدالتی حکم پر ہاﺅسنگ سکینڈل کی انکوائری 2 سابق بھارتی آرمی‘ بحریہ سربراہان اور 3 لیفٹینٹ جرنیلوں سمیت اعلی افسر ملوث قرار

Jul 11, 2017

ممبئی(آن لائن)ممبئی ہائی کورٹ کے حکم پر قائم انکوائری کمیٹی نے آدرش ہاﺅسنگ اسکینڈل میں دو سابق بھارتی آرمی چیفس کے علاوہ بحریہ کے سابق سربراہ ،3لیفٹیننٹ جنرلز اور 4میجر جنرلز سمیت اعلیٰ فوجی افسران کو نامزد کردیا۔ممبئی ہائی کورٹ کے حکم پر یہ انکوائری کمیٹی سابق وزیر دفاع منوہر پاریکر نے قائم کی تھی۔ممبئی میں کرگل جنگ میں مارے گئے فوجیوں کے لواحقین کی رہائشی عمارت 31منزلہ عمارت آدرش سوسائٹی میں مبینہ اسکینڈل سامنے آیا تھا۔جس میں غیر قانونی طور پر سابق آرمی چیف، نیوی چیف، سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کے نام بھی فلیٹس الاٹ کر دیے گئے تھے،جس کے بعد انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا۔انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں آرمی کے دو سابق سربراہوں، این سی وج اور دیپک کپور کے علاوہ بحریہ کے سابق ایڈمرل مادھویندر سنگھ کے ناموں کی تصدیق کی ہے۔اس سے قبل مہاراشٹر کے چار سابق وزرائے اعلیٰ، دو ریاستی وزیروں اور 12کے قریب بیورو کریٹس پر پہلے ہی فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔انکوائری کمیٹی کے مطابق اس سارے معاملے میں سابق آرمی چیف این سی وجے نے خاموشی اختیار کیے رکھی اور کوئی اعتراض نہیں کیا جبکہ دیپک کپور نے اس حوالے سے غلط معلومات فراہم کیں۔
ملوث افراد

مزیدخبریں