زراعت کی لیبارٹریاں قائم نہ کرنے پر فرٹیلائزر کنٹرول آرڈر ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (وقائع نگار خصوصی) کھادوں کا معیار چیک کرنے کے لئے محکمہ زراعت کی لیبارٹریاں قائم نہ کرنے پر فرٹیلائزر کنٹرول آرڈر کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست کھاد بنانے والی کمپنی نے دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ محکمہ زراعت نے صوبہ پنجاب میں فرٹیلائزر کنٹرول آرڈر پاکستان کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے قائم کردہ معیار کے برعکس نافذ کیاہے۔ محکمہ زراعت کی کھادوں کا معیار چیک کرنے کے لئے اپنی کوئی لیبارٹری موجود نہیں ہے مگر کھاد بنانے والی کمپنیوں پر غیر قانونی طور پر چھاپے مار کر نجی لیبارٹریوں سے من پسند رزلٹ حاصل کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کرائے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن