’’تابوت بھی یہیں سے نکلے گا ثبوت بھی‘‘ شیخ رشید کی سپریم کورٹ کے باہر گفتگو

Jul 11, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثبوت بھی یہیں سے نکلے گا اور تابوت بھی۔ جے آئی ٹی کے ارکان کو خریدنے کی کشش کی گئی۔ حکمران ججوں اور جرنیلوں سے ٹکرانا چاہتے ہیں۔ اگر یہ پکڑے گئے تو چوری کا سارا سامان برآمد ہو گا۔ یہ کیس شریف خاندان کیخلاف ہے حکومت پاکستان کے خلاف نہیں۔ قطری شہزادہ نواز شریف کا نہیں حسین نواز کا گواہ ہے۔ قطری شہزادے کو لانے کی ذمہ داری حسین نواز کی ہے۔ شیخ رشید نے کہا حکمران فوج اور عدلیہ سے ٹکرانا چاہتے ہیں کیونکہ ان کی چوری ثابت ہو گئی ہے اور اب سامان برآمد ہونا باقی ہے۔ عدالت عظمیٰ کے خلاف غیر پارلیمانی الفاظ استعمال ہو رہے ہیں چیف جسٹس فوری نوٹس لیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایس ای سی پی کے ڈائریکٹر ظفر حجازی پر ٹمپرنگ ثابت ہو گئی ہے اور میڈیا میں چیزیں ہیں کہ مریم نواز بھی بینیفشری ثابت ہو چکی ہیں اور جاوید کیانی بھی بیان دے چکے ہیں اب باقی پیچھے کچھ نہیں رہا ہے۔ شیخ رشید نے کہاکہ قطری شہزادہ حماد بن جاسم نوازشریف کا نہیں بلکہ حسین نواز کا گواہ ہے اور حسین نواز کو چاہئے کہ وہ قطری شہزادے کو لے کر آتے لیکن قطری شہزادے نے یہ کہہ کر ’’وہ پاکستان کے قانون کی حدود میں نہیں آتے‘‘ بات ہی ختم کر دی ہے۔ 

مزیدخبریں