اسلام آباد:جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیراعظم کا ’’سٹیپ ڈاؤن‘‘ نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (محمد نواز رضا، وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد ’’سٹیپ ڈاؤن‘‘ نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، وہ دباؤ کا مقابلہ کریں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف جہاں تمام قانونی آپشن استعمال کریں گے، وہاں سیاسی میدان میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گے۔ دوسری طرف اپوزیشن کی جماعتوں نے وزیراعظم محمد نواز شریف پر مستعفی ہونے کیلئے دباؤ ڈالنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے رابطے کر رہے ہیں۔ سینٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دی۔ آئندہ چند دنوں میں قومی اسمبلی کا سیشن بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرائی جا رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کا بھی جلد اجلاس بلایا جا رہا ہے جس میں وزیراعظم محمد نواز شریف سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ منوانے کیلئے عوام کو سڑکوں پر آنے کی کال دینے پر غور کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے اپنا کیس عوامی جلسوں میں بھی زیربحث لائیں گے اور آئندہ چند دنوں میں ہونے والے جلسوں میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا جائیگا اور عوام کے سامنے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو متنازعہ قرار دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے عقاب صفت (HAWKS) رہنماؤں کو میدان میں اتار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...