لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات، ملکی اور عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ انتہاپسندی، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کیخلاف پاکستان علماءکونسل کی جدوجہد قابل تحسین ہے۔ انتہاپسندی، دہشت گردی کیخلاف ہر سطح پر پاکستان علماءکونسل سے تعاون کریں گے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عالم اسلام کی موجودہ صورتحال پر ذوالفقار علی بھٹو جیسا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی کو مسلم اُمہ کی وحدت اور اتحاد کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔
اشرفی/ زرداری ملاقات
آصف زرداری سے طاہر محمود اشرفی کی ملاقات، ملکی، عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
Jul 11, 2017