.سپریم کورٹ کا غیرمتزلزل اعتماد میرے لئے اعزاز ہے‘ واجد ضیاء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سپریم کورٹ کے حکم پر قائم کی گئی جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم جے آئی ٹی کے سربراہ پولیس گروپ کے سینئر آفیسر واحد ضیاء نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ یہ بات میرے لئےاعزاز کا باعث ہے کہ سپریم کورٹ کے عمل درآمد بنچ نے میرے اوپر غیرمتزلزل اعتماد کا اظہار کیا۔ واجد ضیاء نے اپنے نوٹ میں لکھا ہے کہ الحمد اﷲ ہم سپریم کورٹ کے سامنے سچ پیش کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ یہ کام جے آئی ٹی کے ارکان کی غیرمعمولی صلاحیتوں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ ان ارکان نے انتہائی دیانتداری اور تندہی سے اپنے فرائض انجام دیئے۔ واجد ضیاء نے جے آئی ٹی ارکان اور جے آئی ٹی کے سٹاف کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کی تیاری میں معاونت کی۔

ای پیپر دی نیشن