کراچی (مارکیٹ رپورٹر )کاروبارکے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رحجان رہا اورانڈیکس ایک بار پھر 45200 ہزار پوائنٹس کی سطح عبورکرتا ہوا 46200 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں2کھرب سے زائد روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا جس سے سرمائے کامجموعی حجم92کھرب سے بڑھ کر94کھرب روپے پر جا پہنچا۔ پیر کو کاروبار کے اختتام پرانڈیکس میں 1051.66 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے انڈیکس45222.15 پوائنٹس سے بڑھ کر46273.81 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 2 کھرب 79 ارب 25 کروڑ 54 لاکھ49 ہزار 923 روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم92 کھرب 79 ارب68کروڑ 97 لاکھ 52 ہزار465 روپے سے بڑھ کر 94 کھرب 58 ارب 9494 کروڑ 52 لاکھ 2 ہزار388 روپے ہوگیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پیرکے روز مجموعی طور پر 355 کمپنیوںکا کاروبار ہوا جس میںسے279کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،60 میںکمی اور16کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی‘ انڈیکس 1051 پوائنٹس اور سرمایہ 2 کھرب 79 ارب روپے بڑھ گیا
Jul 11, 2017