ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ کی کامیاب فلم ”بجرنی بھائی جان“ میں کرینہ کپور خان کی والدہ کا کردار ادا کرنے والی معروف ہندوستانی ٹی وی اداکارہ الکا کوشل کو پنجاب کی ضلعی عدالت کی جانب سے 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ اداکارہ نے اوتار سنگھ نامی شخص سے 50 لاکھ ہندوستانی روپے ادھار لئے تھے۔ یہ پیسے ایک ڈرامہ بنانے کا وعدہ کرکے لئے گئے۔ بعدازاں ایسا ہو نہ پایا۔ جب اوتار سنگھ نے الکا سے اپنے 50لاکھ روپے مانگے تو انہوں نے دو 25‘ 25 لاکھ کے چیک انہیں دیئے‘ تاہم یہ دونوں ہی بنک کی جانب سے جعلی قرار پائے۔اوتار سنگھ کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے بعد عدالت نے الکا کو ان کے 25 لاکھ کے دونوں چیک باﺅنس ہونے پر منی لانڈرنگ کے الزام میں سزا سنائی۔ رپورٹ کے مطابق الکا کوشل کے ساتھ ساتھ ان کی والدہ کو بھی عدالت نے 2 سال قید کی سزا سنائی۔
”بجرنگی بھائی جان“ کی اداکارہ کو 2 سال قید کی سزا
Jul 11, 2017