لندن (سپورٹ ڈیسک) برطانیہ کے کھلاڑی 1873ءکے بعد پہلی بار ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں اور عورتوں کے کوارٹر فائنلز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ کونٹا نے فرانس کی کیرولین گارسیا کو 7-6‘ 7-3‘ 4-6 اور 6-4 سے مات دی۔ دفاعی چیمپئن ٹاپ سیڈ اینڈے مرے نے بینوئٹ پیٹر کو 7-6‘ 6-4‘ 6-4‘ 7-1 سے ہرایا۔ کونٹا جمعرات کے روز کوارٹر فائنل میں رومانیہ کی سیمن حلیپ جبکہ مرے امریکہ کے سیم کوپری سے مقابلہ کریں گے۔ عالمی نمبر ایک انجلیق کربرسپین کی گاربین موگوریزا سے شکست کے بعد عالمی نمبر ایک کا ٹائٹل بھی کھو بیٹھیں۔ یاد رہے موگو ریزا عالمی رینکنگ میں 14 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ فاتح کھلاڑی نے میچ 4-6‘ 6-4 اور 6-4 سے اپنے نام کیا۔ امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے کروشیا کی اینا کونجوہ کو سٹریٹ سپنس میں بآسانی 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔