لاہور(پ ر)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیراہتمام 27ویں سالانہ محفل ذکر ونعت و سماع ”استحکام پاکستان مشائخ و بین المذاہب امن اتحاد کنونشن “کا انعقادکیا گیا۔ جس کی صدارت امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،چےئرمین صوفی مسعود احمد صدیقی نے کی۔ کنونشن میں میںتمام مذاہب و مسالک کے رہنماﺅں ،علماءمشائخ اور لاکھوں مرد و خواتین کمیونٹی ورکرز نے شرکت کی۔ کنونشن سے اپنے صدارتی خطاب میں صوفی مسعود احمد صدیقی نے پرامن اور خوشحال پاکستان کیلئے فرسودہ شیطانی رسومات اور کرپٹ مافیا کیخلاف جہاد کا اعلان کیا ،جس کی تائید و حمایت کا اعلان کنونشن میں تشریف لائے مذاہب و مسالک کے رہنماﺅں اور لاکھوں مرد وخواتین کمیونٹی ورکرز نے کی۔