ملک میں امن کیلئے عدل وانصاف‘ مساوات بہت ضروری ہے: صاحبزادہ عبدالقدیر اعوان

لاہور (پ ر) عدل وانصاف میں مساوات آجائے تو ملک میں بڑھتی ہوئی بدامنی ختم ہوسکتی ہے۔ یہ ملک اللہ کے نام پر حاصل کیاگیا ہے۔ ملک اور اس کے تمام ادارے ہمارے اپنے ہیں‘ جب تک عدل وانصاف نہیں ہوگاامن قائم نہیں ہوسکتا۔ ان خیالات کا اظہار سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ عبدالقدیر اعوان نے ضلع کونسل ہال قصور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مٹی‘ پہاڑ اور دریا ہی پاکستان نہیں ہیں بلکہ ہم سب پاکستان ہیں اور وطن عزیز کے ایک ایک ذرے کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ ہمارا کوئی قدم، کوئی آواز ایسی نہیں ہونی چاہیے جس سے ہمارے ملک اور اس کے اداروں کو نقصان پہنچے۔

ای پیپر دی نیشن