ہمبنٹوٹا (اے پی پی) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سنیئر بلے باز ہیملٹن ماساکڈزا نے ون ڈے میں 5 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میں 73 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر حاصل کیا۔ اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے زمبابوے کے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں۔ 33 سالہ ماساکڈزا اب تک 178 میچوں میں 29 کی اوسط سے 5023 رنز بنا چکے ہیں جس میں 5 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ زمبابوے کی جانب سے ون ڈے میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اینڈی فلاور کو حاصل ہے، وہ 6786 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔