لاہور (سپورٹس رپورٹر) فخر زمان نے بتایا کہ ویرات کوہلی اور ان کی ٹیم کے کھلاڑی فائنل میں مسلسل پاکستانی کھلاڑیوں کا مذاق اڑا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی باو¿لر جسپریت بمرا نے انھیں کہا کہ تھوڑا سامنے بھی رن بنا لے، کب تک ایسے کھیلے گا؟ جب میں اور اظہر علی وکٹ پر موجود رہ کر ٹیم کو آگے بڑھانے میں صروف تھے تو دوسری جانب بھارتی کھلاڑی بھی اپنی فقرے بازی جاری رکھے ہوئے تھے۔ بھارتی کھلاڑی مسلسل کہتے رہے کہ ارے، ایک وکٹ نکل جائے گی تو یہ سارے آو¿ٹ ہو جائیں گے۔ بس ایک کو نکالو جلدی۔ ابتدائی اوور میں ہی جسپریت بمرا نے انھیں وکٹوں کے پیچھے کیچ آوٹ کروا دیا تھا، تاہم نو بال ہونے کی وجہ سے میری وکٹ بچ گئی۔ اس وجہ سے بمرا بھی مجھ پر فقرے کسنے والوں میں پیش پیش تھے، لیکن میں نے ان پر کان نہیں دھرے۔ کھلاڑیوں پر نفسیاتی دباو¿ بڑھانے کیلئے مخالف ٹیم کے کھلاڑی فقرے بازی کرتے ہیں اور یہ کھیل کا حصہ ہے۔ تاہم بھارتی کھلاڑیوں نے اپنی لائن عبور نہیں کی اور ہتک آمیز رویہ اختیار نہیں کیا