کراچی: سادہ لباس والے نیشن رپورٹر کو 20گھنٹے بعد ایئرپورٹ کے نزدیک چھوڑ گئے

کراچی (کرائم رپورٹر) 20 گھنٹے کے بعد روزنامہ ’’نیشن‘‘ کے سٹاف رپورٹر عبداللہ ظفر گھر آگئے۔ ان کو سکیم33 میں واقع ان کی رہائش گاہ سے سادہ لباس والے اٹھا کر لے گئے تھے جس کے بعد ان کو نامعلوم مقام پر شفٹ کر دیا گیا تھا اور ان کا کوئی پتہ نہیں چل رہا تھا پیر کی صبح سادہ لباس والے ان کو ایئر پورٹ کے نزدیک چھوڑ کر چلے گئے۔ عبداللہ ظفر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ کون تھے جنہوں نے مجھے اٹھایا نہ ہی یہ معلوم ہے مجھے کیوں اٹھایا گیا اور کہاں رکھا گیا۔ انہوں نے مجھے بری طرح مارا اور بعد میں ذہنی طور پر ٹارچر کیا۔ ایک سوال کے جواب میں ظفر نے کہاکہ مجھے ہرگز نہیں معلوم کہ انہوں نے مجھے کیوں حراست میں رکھا۔ چھوڑتے وقت انہوں نے کہاکہ ہم نے شاید آپ کو غلطی سے اٹھا لیا تھا وہ جب مجھے گاڑی میں بٹھا کر لے گئے تھے میری آنکھوں پر پٹی باندھ دی گئی تھی۔ جب انہوں نے ایئر پورٹ پر اتارا تو میں رکشہ میں بیٹھ کر گھر آگیا۔

ای پیپر دی نیشن