راولپنڈی(نیوزرپورٹر) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دامادکیپٹن(ر) صفدر کی ریلی میں شرکت، انھیں پناہ دینے اور گرفتاری میں رکاوٹ بننے پر درج مقدمات میں مسلم لیگ ن راولپنڈی کے رہنماوں نے راولپنڈی کی عدالتوں سے قبل از گرفتاری ضمانتیں کرالیں ہیں ریلی میں شریک رہنماوں کی ضمانتیں 18جولائی تک منظور کر لی گئیں ہیں عدالتوں نے تمام ملزمان کی ضمانتیں 50ہزار روپے فی کس مچلکوں پر منظور کر کے 18جولائی کو تمام مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے لیگی رہنماوں نے ایڈیشنل سیشن جج نادیہ اکرم ملک ،ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی اور ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان بکھر کی عدالتوں میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ جن لیگی رہنمائوں کی ضمانتیں منظورہوئی ہیں ان میں سینٹرچودھری تنویر ،،دانیال چودھری، شیخ ارسلان ،شکیل اعوان ،ملک ابرار ،راجہ حنیف ،راجہ مشتاق اور مقبول احمد خان شامل ہیں۔ راولپنڈی سے سابق رکن قومی اسمبلی اور لیگی رہنماء حنیف عباسی سمیت ، یاسر بٹ ملک سہیل ،شاھد غفور پراچہ، ملک عقیل ، شیخ اظہر ، مقیم قریشی، فیضان شاہ، عبدالغیور بٹ یاسین خان، یامین کیانی اور دیگر شامل ہیں۔ امکان ہے کہ یہ لوگ آج اپنی ضمانتیں کرالیں گے۔
ضمانتیں