ہرجانہ دعوی،نجم سیٹھی، سبحان احمد اور سلمان نصیر کی برطانوی قانونی مشیروں سے میٹنگ مکمل

کراچی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ کرکٹ روابط کے تنازع کو طے کرنے کے لئے لندن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور قانونی مشیر سلمان نصیر کی اپنے برطانوی قانونی مشیروں سے تین روزہ میٹنگ کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف قانونی جنگ میں انصاف کے لئے ثالثی کی عدالت سے رجوع کیا ہوا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف 60 ملین ڈالرز ہرجانے کا دعویٰ کیا ہوا ہے۔پی سی بی کا موقف ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھارتی بورڈ نے 2015 سے 2023 تک آٹھ سال کے عرصے میں پانچ دو طرفہ سیریز کھیلنا تھی، سیریز نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی کو جو نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ کیا جائے۔ آئی سی سی نے تنازعات پینل کے لئے دو دیگر اراکین جان پال سن اور ڈاکٹر اینا بیل بینتٹ کا تقرر کیا ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کیس مضبوط ہے، اس لئے بھارتی کرکٹ بورڈ اس کیس سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتا ہے

ای پیپر دی نیشن