آئی سی سی بھارت کوپاکستان کیخلاف سیریزکھیلنے پرقائل کرے، معین خان

کراچی (سپورٹس ڈیسک )روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں لیکن دونوں ملکوں کے شائقین پاکستان اور بھارت کو کرکٹ کے سب سے مقبول فارمیٹ میں آمنے سامنے دیکھنے سے محروم ہیں۔کروڑوں شائقین دنیا کی ان ٹاپ ٹیموں کے میچ دیکھنا چاہتے ہیں لیکن بھارتی سیاست نے کھیل کو بری طرح نقصان پہنچایا ہوا ہے۔۔سابق کپتان شاہد خان آفریدی کہتے ہیں کہ مجھے سب سے زیادہ کرکٹ کھیلنے کا مزہ بھارت میں آتا تھا لیکن بدقسمتی سے بھارت کی سیاست کھیل پر اثر انداز ہورہی ہے، کرکٹ کو سیاست سے پاک کرنا ہوگا۔۔معین خان بھارت کے کئی دورے کر چکے ہیں اور بھارتی کھلاڑیوں سے ان بہت زیادہ دوستیاں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے بڑھ کر اس وقت ٹی ٹوئینٹی کرکٹ کی دنیا بھر میں مقبولیت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ چھوٹے فارمیٹ کی کرکٹ تین گھنٹے کی فلم کی طرح ہے یہی وجہ ہے کہ اس کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی ٹیم پہلے اور بھارتی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے لیکن آج تک دونوں میں ایک بھی سیریز نہیں ہوئی۔ماضی کے وکٹ کیپر نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں مداخلت کرکے بھارت کو قائل کرے کہ پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلے۔46 سالہ معین خان نے کہا کہ اس وقت آئی سی سی کے زیادہ تر اسپانسرز بھارتی ہیں اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت آئی سی سی کو بلیک میل کررہا ہے۔انہوں نے خدشے کا اظہار کیا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ کھیل کی ساکھ کو خراب نہ کرے اگر دونوں ملک ایک دوسرے کے خلاف نہیں کھیلیں گے تو شائقین بھی گراونڈز کا رخ نہیں کریں گے

ای پیپر دی نیشن