ہوٹل بکنگ کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل،پاکستانی ٹیم کل بولاوایو جائے گی

ہرارے (سپورٹس ڈیسک )زمبابوے کرکٹ نے تصدیق کی ہے کہ بورڈ مالی بحران کا شکار ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کی بولاوایو سے روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔بورڈ کا کہنا ہے کہ مالی بحران کی وجہ سے زمبابوے کرکٹ کھلاڑیوں اور اپنے ملازمین کو بھی بروقت ادائیگی نہیں کر پار ہی ہے۔زمبابوے کی ٹیم پیر کو بولاوایو پہنچ گئی اور منگل کو پہلے پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔پاکستانی ٹیم جمعرات کی دوپہرکو پریکٹس کرے گی، ہرارے سے بولاوایو نے پرواز ایک گھنٹے کی ہے، پاکستانی ٹیم جمعرات کی صبح روانہ ہوگی۔منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ ایڈوانس میں ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ہوٹل نے بکنگ منسوخ کردی تھی حالانکہ ہوٹل میں کمرے دستیاب تھے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم نے منگل کو زمبابوے کے شہر ہرارے میں پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے لئے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بولاوایو میں ہوٹل بکنگ کا تنازع حل ہوگیا ہے اور پاکستانی ٹیم اب جمعرات کو ہرارے سے بولاوایو جائے گی جبکہ جمعے کو پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کا سامان سڑک کے راستے بولا وایو روانہ کردیا گیا تھا لیکن سامان واپس آگیا جس کے بعد کھلاڑیوں نے پریکٹس کی۔

ای پیپر دی نیشن