رونالڈو کی میڈرڈ سے 9سالہ رفاقت کا خاتمہ، یوونٹس ٹرانسفر

میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک )اسپین کے کلب ریال میڈرڈ نے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے اطالوی کلب یوونٹس میں ٹرانسفر کا اعلان کردیا جس کے ساتھ ہی پرتگال کے اسٹار کی میڈرڈ سے 9سالہ رفاقت کا خاتمہ ہو گیا۔کرسٹیانو رونالڈو 2009 میں انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑ کر ریال میڈرڈ کا حصہ بنے تھے اور اس وقت دنیا کے سب سے مہنگے کھلاڑی قرار پائے تھے۔33سالہ رونالڈو نے اسپین میں 9سال قیام کے دوران ریال میڈرڈ کے لیے 15ٹرافیاں جیتیں جس میں 4مرتبہ چیمپیئنز لیگ جیتنا بھی شامل ہے۔رواں سال چیمپیئنز لیگ جیتنے کے بعد رونالڈو نے ریال میڈرڈ کو چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد قیاس ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شاید وہ اپنے سابقہ کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کا دوبارہ حصہ بن جائیں گے تاہم انہوں نے اٹلی کے کلب یوونٹس کا حصہ بن کر اپنے تمام فینز کو حیران کردیا۔رپورٹس کے مطابق رونالڈو کا یوونٹس سے 4سال کے لیے 100ملین میں معاہدہ ہوا ہے اور ممکنہ طور پر وہ اپنے شاندار فٹبال کیریئر کا اسی کلب کے ساتھ اختتام کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...