لاہور (پ ر) پاکستان کا پہلا فری موبائل والیٹ سِم سِم، پاکستان میں ڈیجیٹل تجارتی ترقی میں تیزی سے انقلاب لارہا ہے۔ سِم سِم اپنے معزز صارفین کے لئے دو نئی سروسز متعارف کروارہا ہے جس میں ’’ڈور ۔اسٹیپ‘‘ کیش ان سروس اور ٹی سی ایس (کورئیر سروس) کے ساتھ اشتراک شامل ہیں۔ سِم سِم کا مقصد کیش اون ڈیلیوری (سی او ڈی) کے لیے رقم کی ادائیگی کا طریقہ کار متعارف کروانا ہے۔ مارکیٹ میں تمام ڈیجیٹل والیٹ پلیئرز کے درمیان ایک منفرد بینکنگ طریقہ کار کے طور پر، سم سم اپنے صارفین کو جدید سروسز فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ’’ڈور ۔اسٹیپ‘‘ کیش ان سروس سم سم کا نیا فیچر ہے ۔
سِم سِم کی جانب سے دو نئی سروسزڈور ۔اسٹیپ‘‘ کیش اِن سروس اور ٹی سی ایس (کورئیر سروس) متعارف
Jul 11, 2018