سندھ میں منی لانڈرنگ سکینڈل کے کردار بے نقاب کئے جائیں: پیر پگاڑا

کراچی (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل اور جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگاڑا نے ایف آئی اے کی جانب سے سندھ میں منی لانڈرنگ کے پاناما جیسے بڑے مالیاتی سکینڈل کو بے نقاب کرنے اور سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف اس معاملے کا فوری نوٹس لینے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں پیر صاحب پگاڑا نے کہاکہ قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، موجودہ صورتحال میں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ سندھ میں منی لانڈرنگ کے اس بڑے سکینڈل میں ملوث تمام کرداروں کو نہ صرف قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے بلکہ ان سے سرکاری خزانے سے لوٹی ہوئی تمام دولت واپس لانے اور لوٹ مار میں ملوث ان بڑے مگرمچھوں کو عبرتناک سزائیں بھی دی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ ہوشربا مہنگائی اور قومی معیشت کی تباہ حالی کے یہی بدعنوان عناصر ذمہ دار ہیں ان لوگوں سے لوٹی ہوئی ہوئی رقم وصول کر کے نئے ڈیموں کی تعمیر اور دوسرے بڑے قومی منصوبوں پر خرچ کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...