کراچی(صباح نیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا دورانہ 16 روز بڑھا دیا جس کے بعد صوبے بھر کے سکول یکم اگست سے کھلیں گے۔ محکمہ تعلیم کے نوٹیفیکیشن کے مطابق اس حوالے سے سمری نگران وزیراعلی سندھ فضل الرحمان نے منظور کرلی ہے۔سمری میں بتایا گیا کہ عام انتخابات میں اساتذہ کی مصروفیت کے سبب چھٹیاں بڑھائی گئی ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کا دورانیہ ڈھائی ماہ کردیا گیا۔