فوجی جوانوں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دینے کی خبریں بے بنیاد ہیں انچارج پولنگ سٹیشن کو دیئے: الیکشن کمشن

Jul 11, 2018

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولنگ ڈیوٹی پر تعینات فوجی جوانوں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات کی خبریں بے بنیاد ہیں بعض ٹی وی چینلز پر چلائی جانیوالی خبریں نوٹیفیکیشن کے برعکس ہیں مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات انچارج آفیسر پولنگ سٹیشنز کو دئیے گئے ہیں۔اس سے قبل بعض میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ الیکشن کمشن آف پاکستان نے فوجی اہلکاروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کردیے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

مزیدخبریں