نواز شریف میں ہمت ہے تو دونوں بیٹوں اور اسحاق ڈار کو ساتھ لیکر واپس آ ئیں، شیخ رشید

راولپنڈی(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمت ہے تو اپنے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز اور اسحاق ڈار کو ساتھ لے کر وطن واپس آؤ شریف خاندان کے پاس پٹیشن دائر کرنے کیلئے صرف 10دن کا وقت ہے وہ عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنے آپ کو بچانے کیلئے واپس آرہے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز عوام کی خاطر واپس نہیں آرہے بلکہ پٹیشن دائر کرنے کیلئے ان کے پاس صرف دس دن کا وقت ہے اگر یہ پٹیشن دائر نہیں کریں گے تو ان کی سزا کی رعایت ختم ہوجائے گی یہ عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں کہ ہم ووٹ کے عزت اور تقدس کی خاطر واپس آرہے ہیں یہ جھوٹے مکار اور دغاباز ہیں یہ اللہ کی گرفت میں ہیں یہ ہمارے لیے نہیں بلکہ اپنی ذات کیلئے واپس آرہے ہیں انہوں نے کہا کیپٹن (ر) صفدر کی سزا سال بھر کی ہے اس ملک میں جو کچھ کیپٹن (ر) صفدر نے کیا، راولپنڈی میں ہم چاہتے تو ان کے خلاف پرچہ دے سکتے تھے مگر ہم ان کی طرح گھٹیا نہیں ہیں۔ کیپٹن (ر)صفدر کی ریلی لال حویلی کی طرف لے کے آنے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوا راولپنڈی کی غیرت مند عوام کا ووٹ خریدا نہیں جاسکتا الیکشن کے آخری72گھنٹے میں عوام میں رہوں گا لوگ ان لوگوں سے تنگ آچکے ہیں اور پولیس بدماش ہوگئی ہے میرا مقابلہ این اے 60 سے ایفیڈرین فروش اوراین اے 62سے شہر کے قبضہ مافیا سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...