احتساب عدا لت میں اسحق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

Jul 11, 2018

اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب کی جانب سے دائر اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج ہو گی،عدالت کی طرف سے آج ضمنی ریفرنس میں نامزد ملزم نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سعید احمد کی بریت پر فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے،بریت کی درخواست پر ملزم سعید احمد اور نیب کی پراسیکیوشن ٹیم کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کریں گے۔گزشتہ سماعت پر جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے کوئی کارروائی نہ ہو سکی تھی۔

مزیدخبریں