اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایشیائی ترقیاتی بنک کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں آبادی کے 99.1 فیصد کو بجلی تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔ ملک میں بے روزگاری کی شرح 3.8 فیصد، ملک کی آبادی میں 15سے 24 سال کے کل افراد میں سے 30.4 فیصد ایسے ہیں جو تعلیم حاصل کررہے ہیں اور نہ برسر روزگار ہیں اور نہ ہی زیر تربیت ہیں۔ ملک کی 21.3فیصد آبادی بنک اکاؤنٹ یا موبائل سروس پر اکاؤنٹ کی حامل ہے۔ اربن آبادی کا 45.5فیصد حصہ کچی آبادیوں میں رہتا ہے۔ 1.9فیصد حصہ جنگلات پر مشتمل ہے۔ جی ڈی پی کے 7.1 فیصد کے مساوی ترسیلات آتی ہیں۔ ملک کی ڈیٹا سروسنگ سروسز اور اشیاء کی برآمدات کے کل حجم کے 13.3 فیصد کے مساوی ہے۔ ملک کے ذمہ ایکسٹرنل ٹریڈ 73ارب 87کروڑ ڈالر ہے جو جی این آئی کے 25.6فیصد کے مساوی بنتا ہے۔ ملک کا ریونیو جی ڈی پی کے 16.7 فیصد کے مساوی ہے۔ جبکہ اخراجات 21.3فیصد ہیں۔ مالی توازن منفی 4.7فیصد ہے۔ 2012سے 2017تک افزائش آبادی شرح اوسط 2فیصد ہے۔ 1.90 ڈالر روزانہ کی بنیاد پر ’’پرچیزنگ پاور پیرٹی‘‘ کی سطح سے آبادی کا 29.5فیصد نیچے ہے۔
پاکستان کی 99.1فیصد آبادی کو بجلی تک رسائی حاصل ہوگئی: اے ڈی بی
Jul 11, 2018