پاکستان میں الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں: فیس بک کا دعویٰ

اسلام آباد(صباح نیوز)فیس بک نے پاکستان میں انتخابات کو شفاف بنانے اور جعلی و سنسی خیز خبروں کو روکنے کے لیے اہم اقدامات کا دعوی کیا ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتخابات کی معتبر ساکھ یقینی بنانے کے لئے پرعزم اور اس سلسلے میں انتخابات میں فیس بک کا غلط استعمال روکنے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔ فیس بک کے پاکستان کے لیے پبلک پالیسی ہیڈ صارم برنی کے مطابق فیس بک نے انتخابات کے موقع پر جو اقدامات اٹھائے ہیں اس میں سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے پیجز کو تحفظ کی فراہمی، اشتہاری پالیسیوں اور وسیع تر اشتہارات اور پیج کی شفافیت کے نفاذ میں بہتری، جعلی اکائونٹس سے نمٹنے کے لئے مشین لرننگ کا استعمال بہتر بنانے اور جعلی خبروں کے پھیلا کو روکنے جیسے کام شامل ہیں۔ صارم برنی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سوشل میڈیا حکومتی ایوانوں میں لوگوں کی آواز پہنچانے میں آسانی پیدا کر رہا ہے، مختلف مسائل پر اظہار خیال کیا جاتا ہے اور بامقصد کاموں کے لیے لوگ فعال ہوتے ہیں، یہ الیکشن جیسے اہم عوامی امور کے لئے بھی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سکیورٹی کے شعبے میں کام کے لئے لوگوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور اس حوالے سے مختص ٹیمیں انتخابات کے دوران ہمارے پلیٹ فارم کا غلط استعمال روکنے پر توجہ دیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...