اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس ثاقب نثار سے نابینا افراد نے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نابینا افراد نے شکایت کی کہ سرکاری ملازمتوں میں طے شدہ تین فیصد کوٹہ نہیں مل رہا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے نابینا افراد کو انسانی حقوق سیل میں تحریری درخواست دینے کی ہدایت کی اور یقین دہانی کرائی آپ کے مسائل کے حل میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔